Tuesday, 08 September 2026, 11:18:13 pm
 
خالد مقبول صدیقی کا رسمی تعلیم کے ساتھ غیر رسمی فنی تعلیم کے فروغ پر زور
September 08, 2026

وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر رسمی فنی تعلیم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبائی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر بچے کو تعلیم کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لیے حکومت، نجی شعبے اور بین الاقوامی شراکت داروں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔