Wednesday, 09 September 2026, 12:11:18 am
 
نائب وزیراعظم کا ملک میں چینی کے وافر ذخائر پر اطمینان کا اظہار
September 08, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے غذائی تحفظ، منڈی میں استحکام اور اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں چینی سے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

نائب وزیراعظم نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔