Saturday, 27 April 2024, 05:51:17 am
وزیراعلیٰ پنجاب کی ‘‘ پنجاب روزگار پروگرام’’ شروع کرنے کی منظوری
September 08, 2020

File Photo

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے ‘‘ پنجاب روزگار پروگرام’’ شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔

 آج (منگل) لاہورمیں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور کورونا وائرس سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کےلئے شروع کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں نیا کاروبار شروع کرنے اور پہلے سے جاری کاروبار کےلئے ایک کروڑ روپے تک کی مالیت کا قرضہ دیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.