سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے میٹرو ویل میں دو شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا ہے اور سندھ کے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہوں نے زیادہ سٹریٹ کرائمز والے علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔