Tuesday, 21 May 2024, 01:40:46 am
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اورقومی ادارہ صحت کے تعاون سےحفاظتی ماسک اورآلات کےحوالےسےتفصیلی گائیڈ لائنز تیار
April 08, 2020

  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر اور قومی ادارہ صحت کے تعاون سے حفاظتی ماسک اور آلات کے حوالے سےنہ صرف  تفصیلی گائیڈ لائنز تیار کی گئیں ہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹرز پیرامیڈیکس ہیلتھ ورکرز اور وہ تمام لوگ جو کرونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ان تک گائیڈ لائینز باہم پہنچائی جارہی ہیں اس میں ان تمام ایریاز کو بھی کور کیا گیا جہاں کرونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں جس میں ان مریضوں کی سہولیات ان پیشنٹ پروٹیکشن آؤٹ پیشنٹ چیلنجز لیب کمیونٹی سیمپلنگ ایریاز ایسولیشن وارڈ ایریاز اور ان ایریاز جہاں کرونا کے مریض ہوسکتے ہیں ان کیلئے گائیڈ لائینز تیار کردی ہیں تاکہ تمام ہیلتھ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز پیرامیڈیکس کو اچھی طرح آگاہی ہو کونسی چیز کب اور کس وقت استعمال کرنی ہےاور ان حفاظتی ماسک اور آلات کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ گائیڈ لائینز کو تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں چارٹ کی صورت میں آویزاں کیا جارہا ہے ۔حفاظتی ماسک اور آلات میں چھ بنیادی چیزیں شامل ہیں جن میں میڈیکل ماسک این 95ماسک باڈی گاونز آنکھوں کے حفاظتی آلات گم بوٹ اور شو کور شامل ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلز ہیلتھ ورکرز ہمارے فرنٹ لاین ورکرز ہیں ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔حکومتِ ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیوں کو تحفظ دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا رہی ہے اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.