Wednesday, 08 May 2024, 06:12:57 pm
پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مستحکم ہے:وزیراعظم
December 07, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریئے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال مستحکم ہے۔

 اسلام آباد میں میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ حکومت کی چھوڑی ہوئی معاشی تباہی اور کورونا وائرس کی عالمی وبا دونوں سے بہتر انداز میں  عہدہ برآ ہوئی ہے اور اب معیشت پائیداری کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بڑے پیمانے پر مصنوعات کی تیاری، تیار اشیا، آمدن اور برآمدات  میں اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک معیشت گزشتہ مالی سال کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔

اجلاس کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال، معاشی اشاریوں میں بہتری اور معیشت کو مزید مستحکم بنانے کےلئے جامع حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ حکومتوں کے  چھوڑے معاشی بحران سے نمٹنے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے۔

 اس کے ساتھ جب کورونا وائرس کے سنگین اثرات کے سبب معیشتیں کمزور ہورہی تھیں تو پاکستان نے نہ صرف عالمی وبا پرقابو پایا بلکہ اپنی شرح ترقی کو تین اعشاریہ نو فیصد پر برقرار بھی رکھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.