Saturday, 27 April 2024, 07:17:17 am
بابوسر روڈ شدید برف باری کے باعث آئندہ چھ ماہ کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند
November 07, 2019

بابوسر روڈ کو علاقے میں شدید برف باری کے باعث آئندہ چھ ماہ کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔حکام نے کہا ہے کہ مئی 2020ء تک شاہراہ قراقرم کومتبادل راستے کے طورپر استعمال کیاجائے گا۔ادھر برف باری اور شدید بارشوں کے باعث گلگت بلتستان بھر میں روز مرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔مٹی کے تودے گرنے کے باعث گلگت ، سکردو روڈ بھی بند ہوگئی ہے سڑک سے مٹی کے تودے ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.