Saturday, 27 April 2024, 09:12:52 am
پنجاب حکومت نےایک سال کےدوران قانون سازی سمیت نمایاں اقدامات کئےہیں:عثمان بزدار
September 07, 2019

پنجاب کے وزیراعلی عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے دوران قانون سازی سمیت نمایاں اقدامات کئے ہیں۔وہ آج لاہور میں پنجاب کے وزیرقانون محمد بشارت راجہ سے گفتگو کررہے تھے ۔جنہوں نے انھیں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔وزیراعلی نے کہاکہ صوبائی اسمبلی نے عوام کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے 19 انتہائی اہم بل منظور کئے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا ً 32 اہم بل زیر غور ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.