Saturday, 27 April 2024, 04:38:25 pm
ایف سی بلوچستان نارتھ کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائیاں
March 07, 2024

ایف سی بلوچستان نارتھ اور دوسرے متعلقہ اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو سو میٹرک ٹن سے زائد چینی، 54 میٹرک ٹن Betel nuts، سات سو کلوگرام منشیات، چھ لاکھ ننانوے ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور چائنیز نمک، ٹائر، سگریٹ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت دیگر اشیا قبضے میں لی گئیں۔

یہ کارروائیاں پشین، مستونگ، ژوب، نوشکی، چمن ،ڈیرہ اللہ یار اور پاک افغان سرحد کے علاقوں میں کی گئیں، تمام سامان کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.