Friday, 26 February 2021, 11:12:37 pm
صوبائی حکومت نے مچھ میں المناک حادثہ کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
January 07, 2021

بلوچستان حکومت نے مچھ میں المناک حادثہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

یہ فیصلہ جمعرات کے روزکوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ Fazeel اصغر نے اجلاس کو مچھ میں المناک حادثے پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے سات افراد افغان باشندے تھے تاہم افغان حکومت نے تین میتوں کی حوالگی کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کی اپنی ذمہ داریوں پر غفلت برتنے کے خلاف تحقیقات کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.