Monday, 09 December 2024, 08:55:18 pm
 
آئی ٹی کا شعبہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے،شزہ فاطمہ خواجہ
November 06, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر حکمت عملی یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملک میں جاری ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے بارے میں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت درست حکمت عملی وضع کرنے اور معلومات پر مبنی فیصلے کرنے کیلئے زرعی شعبے میںڈ

یجیٹلائزیشن متعارف کرانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں ''ایک سمارٹ فون سب کیلئے'' پالیسی متعارف کرارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر فرد آسان اقساط پر اسمارٹ فون خریدنے کے قابل ہو۔