Monday, 02 December 2024, 02:20:02 am
 
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ
November 05, 2024

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اڑتالیس فیصد کا نمایاں اضافہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

چین کی طرف سے چالیس کروڑ چار لاکھ جبکہ سعودی عرب کی اٹھارہ لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی۔

متحد ہ عرب امارات نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے نو کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ نے سات کروڑ دو لاکھ ڈالر اور امریکہ نے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی خصوصی کوششوں کے باعث کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔