خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین سو پچانوے افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 95 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 314 ہوگئی ہے۔
صوبے میں ڈینگی بخار سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔