Saturday, 27 April 2024, 05:42:45 am
دور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے:حافظ حفیظ الرحمن
September 05, 2018

 گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دور دراز اور سرحدی علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 بلتستان کے علاقے گانچھے کے دورے کے موقع پر چریاٹ اور Ghawariکے علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چربات تحصیل کو سب ڈویژن کا درجہ دینے20 بستروں کے ہسپتال اور طالبات کے لئے ڈگری کالج کے قیام کااعلان کیا۔

 وزیراعلیٰ نے Ghawari میں دس بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

 انہوں نے کہا کہ 85 کروڑ روپے کی لاگت سے خپلومیں ایک ٹیکنیکل کالج بھی قائم کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.