Friday, 26 April 2024, 11:11:12 am
پاکستان حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا:گورنر پنجاب
August 05, 2020

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کےلئےلاہور میں نکالی گئی ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا نے کی۔

 گورنر چودھری محمد سرور نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی فسطائی رہنما ہیں جو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور پاکستان آزادی کے حصول کی جدوجہد میں انہیں  تنہا نہیں چھوڑے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.