Thursday, 25 April 2024, 02:47:36 pm
سابق صدرپرویزمشرف آج دبئی میں انتقال کرگئے
February 05, 2023

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعدآج دبئی میں انتقال کرگئے۔

ان کی عمر اناسی برس تھی ۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے آج ایک بیان میں متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعا کی۔

ادھر جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اورآرمی چیف نے بھی جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.