Thursday, 26 December 2024, 07:27:46 pm
 
حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے بات چیت کیلئے تیار ہے،وزیر خزانہ
November 04, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے بات چیت کے لئے تیار ہے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں Jide Olanrewaju کی قیادت میں TPG Capital Firm کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیرخزانہ نے معاشی ترقی میں TPG Capital جیسے اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں کاروباری روابط بڑھانے اور پاکستان میں معاشی ترقی کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔