Friday, 26 April 2024, 01:45:32 pm
صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں،میر ضیا اللہ لانگو
October 03, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

ہفتے کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے حلقہ انتخاب میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال کے قیام، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ، صنعت وتجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اور چمن سے کراچی شاہراہ کی تعمیر صوبائی حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں موجودہ حکومت کی کامیابی پر پریشان ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.