سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کوکنٹرول کریں اور حکومت کے مقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔وزیراعلی ہائوس کے ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مارکیٹوں میں اشیا کے نرخوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اورحکومت کے مقررہ نرخوں پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے۔