Wednesday, 08 May 2024, 08:12:55 pm
اگرایران جوہری معاہدے پرعملدرآمدکیلئے تیارہوجائے تو امریکہ معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلے گا:جوبائیڈن
December 03, 2020

File Photo

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کہاہے کہ اگرایران جوہری معاہدے پرعملدرآمدکے لئے تیارہوجائے تو امریکہ معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلے گا۔نیویارک ٹائمزکوایک انٹرویوکے دوران انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے اتحادیوں اورشراکت داروں کی مشاورت سے مذاکرات شروع کررہاہے اورنئے معاہدے کررہاہے تاکہ ایران پر جوہری پابندیوں کوسخت اورطویل کردیاجائے اورایرانی میزائل پروگرام کو بھی روکاجائے۔جوبائیڈن نے خبردارکیاکہ اگرایران نے ایٹم بم تیارکرلیاتواس سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑشروع ہوجائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.