تجارت و صنعت کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ہے اور حکومت آئندہ سال تک اس میں مزید کمی لانے کیلئے پرعزم ہے۔
رانا احسان افضل خان نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہوا ہے جو اقتصادی شعبے میں مثبت رجحان کی علامت ہے۔