Saturday, 14 December 2024, 06:32:29 pm
 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
March 03, 2024

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 123 کے رکن محمد شہبازشریف قومی اسمبلی کے ارکان کی حمایت سے دو سو ایک ووٹ حاصل کر کے آئین پاکستان کے آرٹیکل اکانوے کے تحت پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔