Saturday, 13 April 2024, 02:12:00 am
خیبر پختونخوا،بارش کے باعث حادثات میں27 افراد جاں بحق
March 03, 2024

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار روز کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں ستائیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں کے باعث تینتیس گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ انتیس گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں مالاکنڈ ، باجوڑ، پشاور ، خیبر، سوات، بنوں، لکی مروت، مردان، لوئر دیر اور چارسدہ شامل ہیں۔

ادھر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو بارش سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان اور مالی امداد تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.