Friday, 26 April 2024, 08:01:46 pm
صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے منصوبے شروع کرے گی
January 03, 2021

خیبرپختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع میں دو ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے منصوبے شروع کرے گی۔صوبے کے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اور نوجوانوں کے امور کے شعبے کے ترجمان لطیف الرحمن نے آج اے پی پی کو بتایا کہ یہ منصوبے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے پروگرام کے تحت شروع کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی سیاحتی ونگ قائم کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان منصوبوں سے قبائلی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور قبائلی اضلاع میں سیاحت کے وسیع امکانات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.