Friday, 26 April 2024, 12:50:19 pm
عوام دشمن کےمزموم عزائم ناکام بنانےکیلئےپاک فوج کےشانہ بشانہ ہیں:گورنرگلگت بلتستان
March 02, 2019

فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل احسن محمود خان نے گلگت میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران انہوں نے خطے کی مجموعی صورتحال خصوصاً باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی طیاروں کوموثر جواب دینے پر مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی ۔انہوں نے فورس کمانڈر کویقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام دشمن کے مزموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ادھر وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور کو ٹیلی فون کیا اور پاک فضائیہ کی طرف سے بھارتی جارحیت کا موثر اور بروقت جواب دینے پرتعریف کی۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.