Friday, 26 April 2024, 01:17:46 pm
صوبہ خیبرپختونخوا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے : محمود خان
May 01, 2021

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا غیرملکی سرمایہ کاروں کوصوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر SUH SANG PYO سے پشاور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ موجودہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا کی حکومت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کررہی ہے ۔انہوں نے مختلف شعبوں میں جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.