Sunday, 22 December 2024, 11:14:53 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری
August 30, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کی ضلعی امن کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ۔

اس فیصلے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی تشکیل شدہ امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے خط میں تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کو تنظیم نو کے عمل میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے، جس سے وسیع البنیاد شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔