Saturday, 20 June 2026, 06:29:59 am
 
پاکستان نے حجاج کرام کو شاندارخدمات فراہم کرکے ایوارڈ جیت لیا
May 30, 2026

پاکستان نے حجاج کرام کو شاندار خدمات فراہم کرنے پر ایک بار پھرLabaitum Excellence ایوارڈ جیت لیا ہے۔

مکہ مکرمہ سے ہمارے نمائندے اسد اللہ خان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے حج انتظامات کو مسلسل دوسرے سال عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ سے آج مکہ مکرمہ میں Khitaamuhu Misk کانفرنس میں ایوارڈ وصول کیا۔

سعودی حکام اور دیگر حج مشنز کے سربراہان نے خاص طور پر منیٰ، عرفات اور جمرات کمپلیکس میں حجاج کے رش پر قابو پانے کیلئے بہترانتظام، رہائش کی بہتر خدمات اور چوبیس گھنٹے فراہم کی جانے والی معاونت کی تعریف کی۔