Saturday, 11 May 2024, 08:20:19 am
عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب
September 29, 2022

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے کے مختلف شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم Salem الزیبی سے ملاقات میں لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ منصوبے مبارک سنٹر میں دبئی گروپ کی بڑی سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر اماراتی سفیر نے پنجاب حکومت سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے بھی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔