Saturday, 27 April 2024, 08:05:35 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہوررنگ روڈسدرن ٹوپ تھری منصوبہ جلدمکمل کرنے کی ہدایت
March 28, 2024

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور رنگ روڈ سدرن ٹوپ تھری  منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے منصوبے کی سائٹ کے اچانک دورے کے موقع پر رنگ روڈ کے اس حصے کی تعمیر کےلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور سدرن ٹوپ فور مراکہ  سے شرقپور انٹرچینج ایم تھری تک تعمیر کا اعلان کیا۔

 انہوں نے ملتان روڈ پر لاہور رنگ روڈ انٹر چینج پر پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔