Wednesday, 08 May 2024, 04:03:51 am
وزیراعلیٰ کی ڈچ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری مواقع سے استفادے کی دعوت
April 26, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر HAINYDE سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔