Saturday, 27 April 2024, 08:47:31 pm
وزیر صنعت و پیداوار کا خواتین کو کاروبار کےمواقع فراہم کرنے پر زور
March 28, 2024

صنعتوں اور پیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ترقیاتی ادارے پرزور دیا ہے کہ وہ انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کی مجموعی معاشی ترقی کے لئے خواتین کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔