Friday, 10 May 2024, 02:37:53 pm
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا ہدف 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا
April 27, 2024

وزیراعظم محمدشہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا ہدف چودہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن کر دیا ہے۔

انہوں نے اِس فیصلے کا اعلان سعودی عرب روانگی سے قبل کاشتکاروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے پاسکو کو حکم دیا کہ گندم کے خریداری ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے اس کی فوری خریداری یقینی بنائے۔

شہباز شریف نے پاکستان ایگریکلچر ل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی خریداری میں شفافیت اور کاشتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا عمل یقینی بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اقدام کاشتکاروں کی مشکلات کے پیش ِ نظر کیا ہے۔