خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مارچ میں آئی ٹی کی برآمدات میں تیس کروڑ ساٹھ ہزار ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔رواں مالی سال کے پہلے نومہینوں میں آئی ٹی کی برآمدات مجموعی طورپر دو ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر رہیں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ ایک اہم شعبہ ہے جس پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالر تک اضافہ ہوگا۔