Thursday, 09 May 2024, 02:49:45 am
پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کیلئے تمام ممکنہ حمایت فراہم کرتی رہے گی،آرمی چیف
April 27, 2024

بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے عزم ظاہرکیاہے کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے لئے تمام ممکنہ حمایت فراہم کرتی رہے گی۔ پاکستان میں زراعت کی ترقی کے منصوبے سرسبزپاکستان کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی نعمتوں سے مالامال ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ایک محنتی اورباہمت قوم سے نوازا ہے اورقومی ترقی کے عمل میں اس کی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاناچاہیے۔منصوبہ بندی وترقی کے وزیراحسن اقبال ،قومی غذائی تحفظ کے وفاقی وزیرراناتنویرحسین سمیت سول و عسکری حکام نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔وزراء نے اجلاس کے اختتام پر زرعی ترقی کے اہم منصوبہ کوسراہا اورکہاکہ زراعت میں پاکستان کی بقاء مضمرہے۔