پارلیمانی رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پرزور دیا ہے۔
بین الپارلیمانی یونین کی صدر Tulia Ackson اور سیکرٹری جنرل مارٹن Chungong نے ایک مشترکہ بیان میں ان سربراہان کی جانب سےمتعلقہ حکام پرزور دیا ہے کہ وہ غزہ میں عوام کے مصائب و مشکلا ت کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں۔
بیان میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے اورشہریوں کےخلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔