Monday, 06 May 2024, 05:01:09 am
غزہ،اسرائیلی حملوں میں مزید79 فلسطینی شہید
April 24, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محصور غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری اور حملوں میں اناسی فلسطینی شہید ہوگئے۔

جنوبی رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کاکہنا ہے کہ غزہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چونتیس ہزار دوسو باسٹھ ہوگئی ہے۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں ستتر ہزار دوسو انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔