Saturday, 11 May 2024, 08:19:50 pm
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے
April 28, 2024

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی خبررساں ادارے وفا کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چونتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہیدہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔

ادھرفلسطین کے صدرمحمودعباس نے شورش زدہ علاقے میںانسانی امداداورعلاج معالجے کی سہولیات کی فوری فراہمی کی ضرورت پرزوردیاہے۔

الجیریاکے وزیرخارجہ Ahmed Attafسے سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی نشاندہی کی۔

دوسری طرف برلن، لندن، کوپن ہیگن اورویاناسمیت مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں میں بڑے مظاہرے کئے گئے جن میں مظاہرین اسرائیل کی جانب سے جاری قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔