Sunday, 28 April 2024, 04:37:01 am
وزیراعلی پنجاب کی دودھ اورگوشت چین برآمدکرنے کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ہدایت
March 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھینس کا دودھ اور گوشت چین برآمد کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج(بدھ) لاہور میں محکمہ لائیو سٹاک کے اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین شدہ اور ٹیک لگے ہوئے جانور ہی مویشی منڈی اور مذبح خانے لے جانے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں بیماریوں پر قابو پانے کے حوالے سے ایک شعبے کے قیام اور ڈیرہ مصنوعات کی برآمد میں اضافے کیلئے ایک نیا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔