Wednesday, 24 April 2024, 08:06:19 am
ٹی ٹونٹی سیریز:افغانستان نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی
March 27, 2023

را ت شارجہ میں تین میچوں کی سیریزکے دوسرے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں افغانستان نے پاکستان کوسات وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوتیس رنزبنائے۔جواب میں افغانستان نے 131رنزکامطلوبہ ہدف انیس اعشاریہ پانچ اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سیریزکاتیسراٹی ٹونٹی آج کھیلاجائے گا۔افغانستان کوپاکستان کے خلاف سیریزمیں دو۔صفرکی برتری حاصل ہے۔