Thursday, 12 September 2024, 04:34:26 pm
 
پنجاب حکومت صوبے بھر میں 9ماڈل ایگریکلچرل سنٹر قائم کرے گی
November 26, 2023

پنجاب حکومت صوبے بھرمیں ڈویژنل سطح پر 9ماڈل ایگریکلچرل سنٹرزقائم کرے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ان مراکز میں کسانوں کے لئے تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔یہ مراکز کسانوں کوبیج، زرعی آلات، مشینری،کیڑے مارادویات، کھاد اوردیگرزرعی مصنوعات کی فراہمی میں مدد کریںگے۔اگلے مرحلے میں ماڈل ایگریکلچرل سنٹرز ضلعی سطح پربھی قائم کئے جائیںگے۔