Sunday, 26 July 2026, 02:59:09 am
 
خواتین کی ایک روزہ کرکٹ سیریز: دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرادیا
July 25, 2026

 پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسو تہتر رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف چھیالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔