Sunday, 05 May 2024, 12:23:16 am
قابض فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی میں100سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا
April 24, 2024

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسزنے بانڈی پورہ اور راجوری اضلاع میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سو سے زائد کشمیریوں کو گرفتارکر لیا۔

یہ آپریشن دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم کے قتل کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

رنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک حملے میں فوج کے چھ اور پیراملٹری فورسز کے تین اہلکاروں سمیت نوبھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

فوجی اہلکاروں نے دونوں اضلاع میں گھر گھر تلاشی لی۔سرینگر میں لوگوں نے بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ دریں اثنا سرینگر سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زوردیا گیاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے والی بی جے پی کی بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں۔ پوسٹروں میں دفعہ370اور 35-A کی منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی بی جے پی کی سازشوں کو اجاگر کیاگیا۔