Tuesday, 21 May 2024, 05:11:08 pm
پاکستان کشمیریوں کامحسن اورسفیرہے، حریت کانفرنس
April 30, 2024

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کامحسن اورسفیرہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہدمیں ہرحال میں ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشیدمنہاس نے کہاکہ ایک مضبوط پاکستان بہادرکشمیریوں کے لئے عزم وحوصلے کاایک ذریعہ ہے جو زبردست جوش وجذبے اور ہمت سے بھارت کے جابرانہ تسلط کامقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان تمام ترمشکلات کے باوجود انہیں تنہانہیں چھوڑے گا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ کشمیری پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعاگوہیں۔ انہوں نے کشمیریوں اورپاکستانیو ں کے درمیان مضبوط دائمی،ثقافتی اورجغرافیائی رشتوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کوہندوتواانتہاپسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑے گا جو انہیں ختم کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

بیان میں عالمی سطح پر کشمیر کاز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے پاکستان کی تیز سفارتی کوششوں پرپاکستان سے اظہارتشکراورپاکستان کوکشمیریوں کی واحد امید کے طورپر اجاگر کیاگیا اورپختہ یقین ظاہر کیاگیاکہ پاکستان اُن کی حمایت جاری رکھے گا۔