پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے پانچ اگست دوہزار انیس کے فیصلے واپس لینے کیلئے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے راجوڑی میں BUDHAL کے علاقے میں عوام سے خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔