Friday, 17 May 2024, 04:33:21 pm
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پارلیمانی انتخابات پردنیاکوگمراہ کررہا ہے،حریت کانفرنس
May 02, 2024

 آزاد جموں و کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے اور ان کی توجہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کی اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ جموں و  کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے  حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی طرف مبذول کروائی ہے۔

 خط میں آزاد جموں وکشمیر کے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر نے لکھا ہے کہ بنیادی آزادی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی معطلی کے باوجود بھارت جمہوریت کا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔