بلوچستان کے وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر کالعدم بلوچ تنظیم کے دو کمانڈرز نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہمارے نوجوانوں کو تشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں سے گمراہ کررہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی۔
اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے کالعدم بلوچ تنظیم کے کمانڈر نصیب اللہ نے کہا کہ کالعدم بلوچ تنظیمیں گینگ وار کی شکل اختیار کرگئی ہیں جن کا مقصد صرف معصوم لوگوں کو مارنا ہے۔
انہوں نے ملکی ترقی کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرنے پر قومی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔