رات ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو تینتیس رنز سے ہرادیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسواٹھائیس رنز بنائے۔جواب میں لاہور قلندرز مقررہ بیس اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچانوے رنز بناسکی۔ پاکستان سپرلیگ کا تیرہواں میچ آج ملتان میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے درمیان کھیلاجائیگا۔میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔