Wednesday, 05 February 2025, 12:37:26 pm
 
پاک فوج اور محکمہ پبلک ہیلتھ کا وادی جہلم میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
January 23, 2025

پاک فوج اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اشتراک سے آزا د کشمیر کی وادی جہلم کے علاقےSawan میں ایک مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں شہدا کے اہل خانہ اور سابق فوجیوں سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ کے دوران ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

مقامی آبادی نے کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔