Sunday, 22 December 2024, 11:28:47 am
 
وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ
May 22, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، مریضوں سے بات چیت کی اور ہسپتال میں سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

مریم نواز نے ہولی فیملی ہسپتال کے زیر تعمیر بلاک میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مزدوروں کو قانون کے مطابق اجرت دی جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ہولی فیملی ہسپتال کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔